لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین، اعجاز چوہدری اور علیم خان نے ادارہ منہاج القرآن میں پاکستان عوامی تحریک کی قیادت سے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا حکومت باتوں کو توڑ مروڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کرتی ہے۔ ہماری اور عوامی تحریک کی ایک ہی منزل ہے۔ تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔
فیصل آباد اور لاہور بند کریں گے۔ اٹھارہ تاریخ کے بعد کپتان پلان ڈی بھی دیں گے۔ عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیساتھ نہ رابطے کٹے اور نہ کٹیں گے۔ ہماری منزل اور راستے ایک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے شہیدوں کا خون نہیں بیچیں گے۔ حکومت قتل کی مجرم ہے۔ قصاص کی ڈیمانڈ کریں گے۔ دیت کسی صورت قبول نہیں۔ شہیدوں کا انصاف عدالتوں سے لیں گے۔