اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا وقت قریب آن پہنچا، حکومت اور اپوزيشن نے 3نام فائنل کرلیے، فیصلہ آج پارلیمانی کمیٹی کرے گی، امیدواروں میں جسٹس سردار رضا، جسٹس طارق پرویز یا جسٹس تنویر احمد شامل ہیں۔ تینوں نام جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی کے زیر غور آئیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقا ت ہوئی، اس دوران اپوزیشن کے دیگر رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے کرکے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر مشاورت کی۔
بعد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ جمعرات کی شام تک حل ہو جائے گا۔ سردار محمد رضا ، جسٹس طارق پرویز اور تنویر احمد خان کے نام شارٹ لسٹ کر لئے ہیں، جلدالیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ حل ہو جائے گا اسحاق ڈار نے بتایا کہ تینوں نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیے ہیں۔
خورشید شاہ کی تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بات ہوئی ہے، انہوں نے مثبت جواب دیا ہے۔ مجھے امید ہے پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کر لے گی اور 5 دسمبر سے پہلے ۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کااجلاس جمعرات کودن گیارہ بجےطلب کر لیا گیا ہے۔ 12 رکنی کمیٹی میں 6 حکومتی ارکان شامل ہیں۔ دیگر 6 میں تین کاتعلق پیپلزپارٹی جبکہ تحریک انصاف، اے این پی اورایم کیو ایم کا ایک ایک رکن بھی کمیٹی میں شامل ہے۔