قلعہ کالروالا (جیوڈیسک) بچوں کی معمولی لڑائی کی رنجش پر تین افراد نے رات کے وقت سوئے ہوئے شخص کے سر پر ڈنڈے مار مار کر اسے ابدی نیند سلا دیا اور نعش کو اپنی حویلی میں دفن کر دیا، اہل خانہ کی تلاش پر نعش برآمد۔ بتایا جاتا ہے کہ قلعہ کالروالا کے نواحی گاؤں ڈھوڈہ میں چند روز قبل محمد شفیق اور بشارت احمد کے مابین بچوں کی معمولی لڑائی پر تکرار ہوئی۔
محمد شفیق رات اپنے بہنوئی قمر نثار کے زیر تعمیر مکان میں سویا ہواتھا کہ بشارت احمد نے اپنے دو ساتھیوں سے ملکر اس کے سر میں ڈنڈے مار مار کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش اٹھا کر اپنی حویلی میں لے گئے جہاں پر انہوں نے نعش کو بھوسہ میں دفن کر دیا۔
محمد شفیق کے اہل خانہ کے تلاش کرنے پر نعش دوسرے روز بشارت احمد کی حویلی سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے عامر رضا کی رپورٹ پر چار ملزموں بشارت احمد، زوہیب احمد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی ہے۔