چونیاں (جیوڈیسک) محلہ افضل ٹاون چونیاں کے 23 سالہ نوجوان نے خرچہ نہ ملنے پر خود کُشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ افضل ٹاون کے رہائشی 23 سالہ نوجوان خلیل احمد جس کے متعلق بتایا گیا کہ وہ محنت مزدوری کر کے اپنی والدہ کے پاس پیسے جمع کرتا تھا نے اپنی والدہ سے موبائل خریدنے کیلئے 1500 روپے مانگے اُس کی والدہ نے روپے دینے سے انکار کر دیا جس سے دل برداشتہ ہو کر خلیل احمد گھر سے باہر چلا گیا اور گھر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر روہی نالہ کے قریب اپنے پیٹ میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔