خوشاب (جیوڈیسک) گدھوں کا گوشت فروخت کیے جانے کے انکشاف پر شہریوں نے احتجاج کیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
خوشاب کے علاقے سیم نالہ پنڈی روڈ کی قریبی آبادی کی جھاڑیوں سے 4 گدھوں کا گوشت جب کہ 8 گدھے ذبح حالت میں ملے۔
مقامی افراد کی جانب سے اطلاع دیئے جانے پرمیڈیا، پولیس، محکمہ صحت، محکمہ لائیو اسٹاک اور ٹی ایم اے کے نمائندگان موقع پرپہنچے، ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو اسٹاک ڈاکٹر سمیع اللہ نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان کا سراغ لگایاجارہا ہے۔
دوسری جانب شہریوں میں بے چینی پھیل گئی ہے اورواقعے پرمشتعل افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔