ہڑتال کی کال کا بھی حشر نشر ہو گیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) سٹی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ دھرنوں کی طرح عمران خان کی ہڑتال کا بھی حشر نشر ہو گیا۔قوم کو اس شخص سے کیا توقع ہو سکتی ہے جو اپنے ذاتی عزائم کی تکمیل کے لئے ملک کو بند کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کا رقص اسلامی کلچر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ پے درپے ناکامیوں کے باعث عمران خان کے اپنے بھی جلد تحریک انصاف چھوڑ دینگے۔