راجہ ریاض احمد خاں نے بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات

Raja Riaz Ahmad Khan

Raja Riaz Ahmad Khan

فیصل آباد (جیوڈیسک) سابق سینئر صوبائی وزیر اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی راجہ ریاض احمد خاں نے بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر راجہ ریاض نے سابق صدر کو فیصل آباد کے پارٹی ورکرز کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ان ورکرز نے حالیہ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلائی لیکن بعض سیاسی قوتوں نے ریکارڈ دھاندلی کر کے پیپلزپارٹی کو اقتدار سے دور کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے شریک چیئرمین کو دورہ فیصل آباد کی دعوت بھی دی۔