جھنگ میں مضر صحت گوشت کی کھلے عام فروخت حکام خاموش

Meat

Meat

جھنگ (جیوڈیسک) مضر صحت گوشت کی فروخت پر حکام نے چپ سادھ لی، شہری امراض کا شکار ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ صدر، سٹی اور نواحی علاقوں میں قصاب بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت کر رہے ہیں۔ شہر میں سلاٹر ہاؤسز ہونے کے باوجود قصاب گھروں میں ہی جانور ذبح کر کے ان پر جعلی مہریں لگا لیتے ہیں۔

مضر صحت گوشت کھانے سے شہری خطرناک امراض کا شکار ہو رہے ہیں لیکن متعلقہ حکام نے قصابوں کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کی جس سے ان کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں اور فرائض میں غفلت برتنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔