لاہور (پ ر) وائس چیئرمین و ڈائریکٹر اوورسیزاینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان محمد انیس الرحمن بٹ نے پاکستان پریس کلب کویت میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیدران و ممبران 9دسمبر عالمی اینٹی کرپشن ڈئے کے موقع پر اپنے اپنے علاقہ میں کرپشن کی روک تھام کیلئے آگاہی کیمپ و سیمینار اور واک کا اہتمام کریں۔
تاکہ مِل جُل کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام باقاعدہ شیڈول کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوام کی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں۔
جس کے نتیجہ میں ٹائون شپ،لاہور میں سوئی گیس کا مجموعی مسئلہ حل کروانے پر علاقہ مکینوں نے اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔