ہواوے نے پاکستان میں جدید اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

Huawei

Huawei

کراچی (جیوڈیسک) ہواوے نے پاکستان میں اپنی نئی اور زیادہ طاقتور اسمارٹ Phablet ، Ascend Mate 7 متعارف کرا دیا ہے۔ ہواوے کے Ascend Mate 7 میں پہلی مرتبہ جدیدترین فنگر پرنٹ سینسر ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔ صارفین کو نئے سنگل ٹچ فنگر پرنٹ شناخت کی ٹیکنالوجی اور EMUI 3.0 فیچرکی وجہ سے ڈیوائس کے تمام آپریشنز کو کھولنے کیلئے ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

نئی phablet، موبائل صارفین کو بھرپور زندگی گزارنے اور 3G اور 4G سے لطف اندوزہونے کے حوالے سے بااختیار بنا تا ہے۔ ARM ٹرسٹ زون ، SecureOS کے ذریعے بہتر تحفظ کیلئےchipset کے اندر فنگر پرنٹ کے خفیہ ڈیٹا کو ذخیرہ کرتا ہے اور تھرڈ پارٹیز کی طرف سے براہ راست رسائی کو روکتا ہے، تاہم گیسٹ موڈ کے ساتھ صارف اپنے ڈیوائس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے

تاکہ وہ بعض خصوصی ایپلی کیشنزتک رسائی حاصل کرسکیں۔ 7.9ملی میٹرکی پتلی جسامت اور 6 انچ کی FHD اسکرین، اس کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہے۔ایسنڈ میٹ 7،13MPکے ریئر اور 5 ایم پی کے فرنٹ کیمرے سے لیس ہے جس میں سونی کے فورتھ جنریشن BSIسینسر اور f/2.0 ا یپریچر کے ساتھ کم روشنی میں بھی بہترین اور معیاری تصویر اتار سکتا ہے۔