آل کراچی شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ میں 4اہم میچوں کے فیصلے ہو گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں 4اہم میچوں کے فیصلے ہو گئے۔

فاتح ٹیمیںکا پری کوارٹر فائنل تک رسائی ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کلفٹن شاہین نے مد مقابل عرفان میموریل لانڈھی کو زبیر خان کے گول کی بدولت 1-0سے شکست دیدی ،دوسرے میچ میں اعظم اسپورٹس نے سخت مقابلے کے بعد ینگ پی آئی بی کو 1-0سے زیر کردیا۔

میچ کا فیصلہ کن گول سلیم اللہ نے کھیل کے 21ویں منٹ میں اسکور کیا ۔تیسرے میچ میں خیبر مسلم نے جاندار مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم حیدری بلوچ کو 1-0سے ہرا دیا فاتح ٹیم کے محمد اشرف نے گول کیا ۔چوتھے میچ میں نیشنل فائٹر کالا پل نے نیشنل فرنٹیر کو 2-0سے شکست دیدی۔

شعیب چیمہ اور زاہد علی نے خوبصورت گول کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں کلمت ویلفیئر سینٹر نے رحمن فٹ بال کلب ماری پور کو 1-1گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 4-2سے ہرا دیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالکریم ،جاوید بنگش،فرید خان اور پرویز نے انجام دیء جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔