لنڈی کوتل (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے اور آمد ورفت کے راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے اش خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
گھر گھر تلاشی جاری ہے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ اس دوران اش خیل میں تمام راستے سیل کر کے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔