یونیورسٹیوں کے ملازمین کا صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جاری

Protest

Protest

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل ملازمین کے صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے۔

مظاہرین خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے خیبر روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ خیبرپختونخوا کی مختلف سرکاری یونیورسٹیوں کے ملازمین کا صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرین نے خیبرروڈ کو ایک طرف سے ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

احتجاجی مظاہرہ آل ٹیکنیکل اینڈ نان ٹیکنیکل گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈیشنین کونسل کی کال پر کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی نے مظاہرین سے مذاکرات کئے مگر مذاکرات ناکام رہے۔ اے این پی کے رہنما سردار حسین بابک نے بھی مظاہرین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔

ملازمین صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ملازمین کی ایسوسی ایشن کے صدر عبدالستار ہوتی کا کہنا ہے کہ سکیل ایک سے سولہ تک ہزاروں ملازمین کی کئی سالوں سے اپ گریڈیشن نہیں ہوئی۔جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں۔