سندھ میڈیکل کالج المنائی پاکستان کے تحت ونٹر میٹنگ کا آغاز 24 دسمبر سے ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج المنائی پاکستان کے رہنمائوں ڈاکٹر مکرم علی، ڈاکٹر ثمیر قریشی اور شہاب اللہ خان نے پریس کانفرنس میں ایس ایم سی المنائی ڈے کے حوالے سے تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ سندھ میڈیکل کالج المنائی کی ونٹر میٹنگ 24دسمبر2014ء کو خواجہ معین الدین لیکچر ہال جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں صبح 9بجے ہوگی جس میں نیو فرسٹ ائر ایم بی بی ایس کے طلباء و طالبات کو وائٹ کورٹ پہنائے جائیں گے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع ہونگے۔

تقریب میں نارتھ امریکہ سے آئے ہوئے مسیحائوں کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی جائے گی ،اس موقع پر ایس ایم سی المنائی کے منتخب عہدیداران و اراکین شرکت کرینگے ایس ایم سی المنائی ڈے کے حوالے سے امراض قلب میں جد ید تحقیق کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں ملک و بین الاقوامی ماہرامراض قلب خصوصی لیکچر دینگے۔

ایس ایم سی المنائی پاکستان کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید بتا یا کہ 27دسمبر2014ء کو ڈنر گالا مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا جس میں ایس ایم سی کے فارغ التحضیل ڈاکٹرز اور فیملیز شرکت کرینگے اس موقع پر فیکلٹی ممبران کو اعزازی شیلڈز سے نوازا جائیگا اس موقع پر محفل غزل کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔