دیہی علاقوں کی عوام کے مسائل کے جانب بھی توجہ دی جائے

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) دیہی علاقوں کی عوام کے مسائل کے جانب بھی توجہ دی جائے، مختلف علاقوں میں سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے شہریوں کا جینا دشوار ہوچکا ہے۔نواحی علاقوں ویروکی، کوٹ حسین خاں، بھروکی وغیرہ کی بیشتر گلیاں محلے اور نالیاں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

شہری حلقوں میں بااثر سیاسی شخصیات اور انتظامیہ کی توجہ کے باعث کام ہوتے رہتے ہیں جبکہ دیہی علاقوں کی عوام کو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔

دیہی علاقوں کے مکینوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گلیوں محلوں، نالیوں کی تعمیر ومرمت کرواکے ان کے مسائل میں کمی لائی جائے۔