وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے نام پر جن اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر لیا جاتا ہے اب ان کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے۔
پٹرول کی قیمت میں واضح کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ مالکان کرایے کم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں بالخصوص چنگ چی رکشہ مالکان نے فی سواری کرایوں میں کسی قسم کی کمی نہیں کی اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں لوٹا جا رہا ہے۔
شہریوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ سے مختلف دیہاتوں اور سٹاپوں سے وزیرآباد شہر آنے والے رکشائوں کے کرایوں میں کمی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔