پاکستان کو یہودی ریاست بنانے کی سازش ہو رہی ہے، اسلامی پیپلزپارٹی

Dr Khalid Soomro

Dr Khalid Soomro

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو سمیت دیگر مذہبی شخصیات اور علمائے دین کا قتل جبکہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کیخلاف وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا جبر و بربریت اس بات کو ثابت کررہی ہے اسلام دشمن حلقے خطے میں اپنا اثرو رسوخ قائم کرنا اور پاکستان و بنگلہ دیش کو اسرائیل کی باجگزار سلطنت بنانا چاہتے ہیں لیکن پاکستان اسلامی پیپلز پارٹی ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی ہمارے اسلاف کی تاریخ یہودیوں کی سازشوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کے کردار سے عبارت ہے اور ہم اس تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی طور پاکستان اور بنگلہ دیش پر یہودی و اسرائیلی قبضے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بات پاکستان اسلامی پیپلز پارٹی سندھ کے چیئرمین انورآزاد نے محمد رفیق ایڈوکیٹ ، شاہد جاموٹ ،امیر بخش جت ، ابوبکر قائمخانی ،ارشاد آرائیں ،جمشید آفریدی اور غلام احمد فصیح الزمان کے ہمراہ پی آئی پی پی کے نائب صدر رئیس عبداللہ گبول صدیق زری والا کے بھائی یوسف گبول کے انتقال پر رئیس عبداللہ گبول سے تعزیت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی مذمت اور ان کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ عوام کو تحفظ کی فراہمی اور وطن عزیز کیخلاف سازشوں کا قلع قمع کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔