فرانس: جوہری ادارے ریووا کے سابق سربراہ انتقال کرگئے

Nuclear Agency Chief Ded

Nuclear Agency Chief Ded

پیرس (جیوڈیسک) کمپنی نے ایک مختصر بیان نے کہا کہ ہمیں انتہائی دکھ کے ساتھ علم ہوا ہے کہ ریووا کے سابق صدر اور سی ای او لک اورسیل انتقال کر گئے ہیں۔

ریووا نے اکتوبر میں کہا تھا کہ اس کے چیف آپریٹریٹنگ آفیسر فلپ کنوچ اورسیل کے بعد جن کی عمر 55 برس ہے صحت کی وجوہ کی بناء پر مستعفی ہونے کے بعد عبوری طور پر چارج سنبھالیں گے۔

اورسیل کو قریباً ساڑھے تین سال قبل جوہری فرم کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔ ریووا کمپنی کو حالیہ برسوں میں نقصان برداشت کرنا پڑا ہے کیونکہ 2011ء میں جاپان میں فوکوشیما کے سانحہ کے بعد جوہری بجلی میں دلچسپی ٹھنڈی پڑ گئی ہے۔

ریووا نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ سرمایہ کاری میں کمی کرے گی اور اپنی آمدن میں اضافے کی کوشش کے پیش نظر غیر دفاعی اثاثوں کی فروخت میں اضافے کرے گا۔