تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) میانوالی روڈ پر دو مختلف حادثات میں ایک عورت سمیت چار افراد شدید زخمی، تین کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا اور چوتھے زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔تفصیل کے مطابق تلہ گنگ میانوالی روڈ پر پہلا حادثہ میا ل چو کی کے قریب پیش ا یا کہ اسلا م ا با د سے ما ں بیٹا کا ر میں ڈیر ہ اسما عیل خا ن کی طر ف جا رہے تھے کہ میا ل چوکی قر یب پہنچے تو ا گے لکڑ والی ٹر یکٹر ٹرالی جا رہی تھی کے کا ر ڈرائیور سے بے قا بو ہو کر ٹرالی کوجا لگی جس کے نتیجے میں ما ں شد ید زخمی ہو گئی اور بیٹا با ل با ل بچ گیا ۔دوسرا حا دثہ بلا ل ا باد پٹر ول پمپ کے قر یب ہو ا ہا ئی ایس نمبر ی 995تلہ گنگ سے ڈھر نا ل جا رہی تھی کہ مخا لف سمت کی طر ف سے ا نے والے مو ٹر سا ئیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین مو ٹر سا ئیکل سوارشد ید زخمی ہو گئے جن کو ایمر جنسی طبی امداد کیلئے ہسپتا ل شفٹ کر دیا گیا دو کی حا لت تشو یشنا ک ہو نے کی صورت میں راولپنڈ ی ریفر کر دیا اور ا خر ی اطلا ع تک تیسر ے کو مقا می ہسپتا ل میں طبی امداد دی جا رہی تھی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) انکڑ چیک پو سٹ پر کا ر کی تلا شی کے دوران تین بو تل شر اب بر ا مد ،مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق میا نوالی روڈ پر انکڑ چیک پو سٹ پر حوالدار امیر سلطا ن ،کا نسٹیبلز فخر اقبا ل ،محمد الطا ف اور منور حسین نے رات کے وقت مشکو ک کا رروکی تو تلا شی کے دوران ظفر نا می شخص سے تین بو تل شراب بر ا مد ہو ئیں ۔واضح رہے کہ انکڑ چیک پو سٹ پر تعینا ت پو لیس اہلکا روں نے پہلی بھی کئی ملز ما ن کو غیر قا نو نی کا موں کی سر گر میو ں میں گر فتار کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ رکشہ ڈرائیور نے دوجیب تراشوں کو موقع پر پکڑا لیا اور تھا نہ سٹی پو لیس کے حوالے کر دیا ،چند ما ہ سے تلہ گنگ شہر میں مختلف جگہو ں پر جیب تر اشوں نے انت مچا رکھی ہیں اور کئی شر یف شہر یوں کو لا کھو ں روپے کی رقم سے محر م کر چکے ہیں ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ بر وز بد ھ کی صبح رکشہ پر با رہ اور دس سا لہ دو پٹھا ن جیب تر اشی کی نیت سے سوار ہو کر جا رہے تھے تورکشہ ڈرائیور نے انکی مشکو ک حر کا ت دیکھ کر ان پر نظر یں جما لیں اور جب رکشہ جی پی او چو ک پر پہنچا تو دو سوار پٹھا نوں نے ایک ا دمی کی جیب کا ٹنے کی کوشش کی تو رکشہ ڈرائیور نے دونو ں کو پکڑلیا اور تھا نہ سٹی پو لیس کے حوالے کر دیا ۔جب دو پٹھا نو ں سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کو ئی ایسی حر کت نہیں کی ۔دو دن قبل محمد علی سا کن تھو ہا رکشہ پر سوار ہو کر جا رہے تھے تو انکی بھی جیب کسی نے تراش لی جس میں دو لا کھ روپے تھے ۔جیب تر اشی کی وارداتیں عا م ہو چکی ہیں اور شر یف شہر ی لا کھو ں روپے کی رقم سے محر وم کیے جا رہے ہیں ۔پو لیس حکا م کو ان جیب تر اشوں کا کھو ج لگا کر مسا فروں اور شہر یوں کو تحفظ فر اہم کر یں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پسند کی شادی کرنے پر سالے کی دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر بہنوئی کی ہمشیرہ کو اغواء ور بے حرمتی کرنے کی ناکام کوشش،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق مدعی ظفر اقبال ولد اللہ یار خان ساکن ٹمن نے پولیس تھانہ ٹمن کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم خادم حسین نے محمد وارث اور اللہ دتہ کے ہمراہ اُس کی ہمشیرہ جو قریبی ٹیوب ویل پر مویشیوں کو چارہ ڈالنے کیلئے گئی تو وہان ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اُس کو اغوا ء کرنے اور بے حرمتی کرنے کی کوشش کی تاہم شورو غل پر بھاگ کھڑے ہوئے ۔وجہ عناد مدعی ظفر اقبال نے خادم حسین کی ہمشیرہ سے پسند کی شادی کی تھی ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)تلہ گنگ میں تیل و گیس کی تلاش کرنے والی چائنہ بی جی پی کمپنی کے افسران کی تلہ گنگ انتظامیہ و معززین علاقہ سے ملاقات،متاثرہ زمینداروں کو اُن کا پورا معاوضہ دینے کی یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کرنے والی چائنہ بی جی پی کمپنی کے پی آر او ملک لیاقت علیخان نے ٹی ایم اے آفس میں بریف کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ افسران اور معززین علاقہ کو بتایا کہ مذکورہ کمپنی ضلع چکوال کے مختلف مقامات پر تیل و گیس تلاش کر رہی ہے ۔جس سے علاقہ کے بے روز گاروں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو روزگار میسر ہوا ہے ۔۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی کی تیل و گیس تلاش کے دوران جن زمینداروں کی کھڑی فصلوں یا کھیتوں کو نقصان پہنچا ہے اُن زمینداروں کو معاوضے بھی دیئے جا ہے ہیں ۔اس بریفنگ میں پارٹی چیف مسٹر چنگ،اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ،ٹی ایم او تلہ گنگ ،تحصیلدارتلہ گنگ،ملک نعیم طارق ،ملک محمد اقبال ادلکہ سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس تلہ گنگ کے ملازمین کا تلہ گنگ پریس کلب کے باہر اپنے حقوق کیلئے دھرنا ، ریگولر اور تنخواہ جیسے مسائل کو فوری حل کیا جائے ،حکام سے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس تلہ گنگ کے ملازمین نے تلہ گنگ پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ۔ملازمین کا کہنا تھا کہ اُنہیں فوری طور پر ریگولر کیا جائے اور بنیادی تنخواہ میںاضافہ کے ساتھ ساتھ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سے چار سکیل تک کے ملازمین گزشتہ گیار ہ سال سے کنٹریکٹ پر ہیں اور اُنہیں آدھی تنخواہ دی جا رہی ہے ۔جبکہ گزشتہ پانچ ماہ سے وہ آدھی تنخواہ بھی نہیں ملی جس کے باعث نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)لاوہ شہر میں 5 افراد گھر کے اندرکھڑے موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ۔لاوہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں چورگھر کے اندر سے بڑی دیدہ دلیری سے 5 موٹر سائیکل لے اڑے ۔محلہ بھنگیال اورمحلہ گٹال سے چور گھر سے موٹر سائیکل چور کر کے لے گئے۔ملک لیاقت علی اور ملک ظفر وغیرہ نے پولیس تھا نہ لاوہ کو بتایا کہ ہمارے موٹر سائیکل گھر میں کھڑے کہ رات کو نامعلوم چوردیوار پھلانگ کر آئے اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔اسی طرح موضع چنگا سے بھی دکان کی چھت پھاڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی اوردیگر سامانلے گئے، پولیس تھانہ لاوہ نے ان کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے 47 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تحصیل تلہ گنگ اورتحصیل لاوہ کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔گذشتہ روز ہونے والے یوم تاسیس میں تحصیل تلہ گنگ کے صدر غلام محی الدین،جنرل سیکرٹری فیصل قریشی اور اطلاعات کے سیکرٹری نور محمد جبکہ لاوہ تحصیل کے صدر ملک لیاقت علی خان ،جنرل سیکرٹری قیصر سعید اور سیکرٹری غوث محمد اعوان نے شرکت کی۔اس قافلے میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک وحید بھی شامل تھے۔