ملتان : مبینہ پولیس تشدد سے ایک شخص جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے علاقے قادر پور راں میں مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اہل علاقہ کے مطابق پولیس نے ایک ملزم محمد اسلم ڈوگر کو گرفتار کرنے کے لئے ہوٹل میں چھاپہ مار وہاں موجود دیگر افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنا، جس کے نتیجہ میں شاہ محمد جاں بحق ہو گیا جبکہ پولیس ملزم محمد اسلم کو گرفتار کر کے لے گئی۔

واقعہ کیخلاف اہل علاقہ نے لاش کو سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ قادر پور راں عمران خورشید کے مطابق شاہ محمد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا ہے، پولیس نے تشدد نہیں کیا تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد منظر عام پر آئیں گے۔