ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے ایک دن کے استثنٰی کی درخواست منظور کرلی۔

خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی ایڈوکیٹ کے جونئیر راجہ جمیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ الیاس صدیقی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہذا آج حاضری سے استثنٰی دیا جائے۔

عدالت نے پرویز مشرف کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر ملزم کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ مقدمے کی مزید سماعت انیس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔