عوام نے شرکت کر کے عمران خان پر کھلے اعتماد کا اظہار کر دیا ہے: چوہدری نواز

PTI

PTI

کھاریاں : آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے کارکن چئیرمین عمران خان کے اگلے پلان کی کامیابی کے لیے بھر پور محنت کریں آنے والے جلسوں اور دھرنوں کو بھی حسب سابق کامیات بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر امیدوار چئیرمین یوسی باہر وال چوہدری محمد نواز بیگہ اور امیدوار وائس چئیرمین ملک آفتاب حسین لمے شریف یوسی ڈوگہ نے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جلسے میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں جبکہ ضلع گجرات سے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے عمران خان پر کھلے اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

انشاء اللہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہی ہے کارکن بھر پور محنت کریں اور اپنے قائد عمران خان کاپیغام گھر گھر پہنچائیں ہم اسلا م آباد جلسے میں شرکت کرنے والے اپنے دوست احباب ،معززین علاقہ اور کارکنوں کے بے حد مشکور ہیں۔