مردان : نجی بینک کے 2 سیکیورٹی گارڈ دم گھٹنے سے جاں بحق

Mardan

Mardan

مردان (جیوڈیسک) مردان میں بینک روڈ پر واقع نجی بینک میں 2 سیکیورٹی گارڈ گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مردان کے علاقے بینک روڈ میں واقع نجی بینک میں 2 سیکیورٹی گارڈ فرائض کی انجام دہی کے دوران معمول کے مطابق رات کو بینک کے اندر جاکر سو گئے۔ اس دوران جنریٹر میں لگے پائپ سے گیس کے اخراج سے دونوں سیکیورٹی گارڈ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

صبح بینک کو کھولا گیا تو دونوں مردہ پائے گئے۔ جس پر عملے نے ریسکیو کو اطلاع دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے طبی معائنے کے بعد دونوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔