دھرنا سیاست ناکام ہو چکی ہے پاکستانی عوام جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے: عابد حسین

Lahore

Lahore

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست ناکام ہو چکی ہے پاکستانی عوام جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے عمران خان کی پسپائی جمہوری قوتوں کی جیت ہے، انتخابات پر پیپلز پارٹی کو بھی تحفظات ہیں پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ سے یکجہتی کی آواز سسٹم کیلئے کی۔

حکومت اسے طاقت نہ سمجھے۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کے لئے غیر مقبول فیصلہ کیا یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھاندلی ثابت ہوئی تو مڈٹرم انتخابات کی جانب جانے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن اگر دھاندلی ثابت نہیں ہوتی تو عمران خان کو پیچھے ہٹنا پڑیگا۔

پیپلز پارٹی مڈٹرم اور عام انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران عوام کو جمہوریت کے ثمرات منتقل کریں۔ عوام نے بہت قربانیاں دے لیں اب حکمرانوں کو قربانی دینا ہو گی۔