بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 5/12/2014

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر تا چڑیاولہ 8 کلو میٹر روڈ کی بہترگی کا معاملہ ترجحی بنیادوں پر حل کریں گے، دھریا کے مقام پر برساتی نا لہ پرکلوٹ بنائی جائے گی حکومت آزاد کشمیر میں ذرائع رسل ورسائل بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تمام جاری پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لئے حکومت پاکستان سے 10ارب روپے ڈیمانڈ کئے ہیں ، اگر یہ رقم فراہم کر دی گئی تو تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کر دیں گے، تعمیراتی کاموں کی رفتار اور کوالٹی کا ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لینے کے لئے پالیسی بنا لی اور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،بھمبر کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، ان خیا لا ت کااظہا ر وزیر شاہرات چوہدری محمد رشید نے صحا فیوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا افیز 7کے مکمل شدہ کاموں کی ادائیگی کے لئے جلد لائحہ عمل مرتب کریں گے بھمبر تا چڑیاولہ 8کلومیٹر روڈ کی بہترگی کا معاملہ ترجحی بنیادوں پر حل کریں گے، دھریا کے مقام پر کس پر پل کی تعمیر کا بھی جائزہ لے رہے ہیں بھمبر تا با غسر رو ڈ کی بہتر ی کے لئے بھی اقد اما ت کئے جا رہے ہیںبھمبر تا مظفرآباد نیلم ہائی وے کی تعمیر کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے اعلان کے مطابق سروے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا انشاء اللہ کارکردگی کی بنا پر اگلا الیکشن لڑیں گے پیپلز پارٹی نے میڈیکل کالجز، یونیورسٹیز سمیت کئی میگا پراجیکٹس دئیے ہیں ، ایجوکیشن پالیسی کے نفاذ کے لئے 2ارب روپے کی ابتدائی ضرورت ہے ، پرائمری استاد کی تقرری بھی PSCکے ذریعے ہوگی ، آئندہ ٹیچر کی تقرری کے لئے تعلیمی کارکردگی کے85فی صد نمبر ہونگے اور کسی حق دار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو گی انہوں نے کہا کہ میڈیا کو دعوت دیتے ہیں کہ آزاد کشمیر میںپیپلز پارٹی اور دوسری جماعتوں کے عرصہ اقتدار کا تقابلی جائزہ لیا جا ئے تو پتہ چلے گا کہ تعمیروترقی میں کون آگے ہے ، پیپلز پارٹی کے کو چئیرپرسن آصف علی زرداری مختلف مقامات پر پارٹی میں موجود چھوٹے موٹے اختلافات کے ختم کرنے کے لئے متحرک ہو چکے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں ،آئندہ الیکشن میںکا ر کر دگی کی بنیا دپر پیپلز پا رٹی دو با رہ حکومت بنا ئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)با اثر صدر معلمہ مجھے میر ی جا ئے تعینا تی پر حا ضر نہیں ہو نے دے رہی سرو س ٹر بیو نل نے میر ے حق میں فیصلہ دے کر مجھے گڑ ھا کنجا ل تعینا تی کا آڈر دیا ہے میر ی جا ئے تعینا تی پر با اثر جو نیئر معلمہ صا ئمہ ریا ض نے صدر معلمہ کی ملی بھگت سے جبراً قبضہ کر رکھا ہے اور مجھے اپنی جا ئے تعینا تی پر حا ضر ی دینے اور فرائض منصبی ادا کر نے سے رو ک رہی ہے وزیر تعلیم ،سیکر ٹر ی تعلیم اور ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر بھمبر میر ے ساتھ ہو نے وا لی ناانصا فی کا نو ٹس لیںبصورت دیگر خو د سو زی کر لو ں گی جس کی زمہ دا ری صدر معلمہ گڑ ھا کنجا ل اور ڈی ای او پر ہو گی ان خیا لا ت کا اظہا ر محکمہ تعلیم اور با اثر خا تو ن ٹیچر کے ظلم کی ستا ئی ہو ئی گو رنمنٹ ٹیچر شمیم اختر نے صحا فیو ں کو اپنے ساتھ ہو نے وا لی نا انصا فی کی تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کیا انہو ں نے بتا یا کہ میں کمزور اور غر یب گھرا نے سے تعلق رکھتی ہو ں اور عرصہ 14سا ل سے بطو ر جو نیئر ٹیچر گر لز سکو ل کو ہل چہلہ میں تعینا ت ہو ں مجھے روزا نہ اپنے آبا ئی گائو ں پنڈ ی جہو نجہ سے20کلو میٹردو ردراز مشکل سفر طے کر کے سکو ل جا نا پڑ تا تھا جس پر میں نے وزیر تعلیم سے نر می کی منظو ری لے کر اپنا تبا دلہ گر لز سکو ل گڑ ھا کنجا ل میں کروایا جب میں نے تبا دلے وا لی جگہ حا ضر ہو نے کی کو شش کی تو صدر معلمہ گڑ ھا کنجا ل اور جو نیئر معلمہ صا ئمہ ریا ض نے سیا سی اثرو رسو خ استعما ل کر کے جبراًمجھے جا ئے تعینا تی پر فرا ئض منصبی ادا کر نے سے رو ک دیا جس پر میںسرو س ٹر بیو نل میں اپنا مقد مہ پیش کیا سرو س ٹر بیو نل 3با ر میر ے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مجھے گڑ ھا کنجا ل میں حا ضر ہو نے کا حکم دیا لیکن تا حا ل با اثر صدر معلمہ اور جو نیئر معلمہ مجھے حاضر نہیں ہو نے دے رہیں انہو ں نے کہا کہ میں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکا م کو بھی آگا ہ کیا لیکن میر ی کہیں شنو ائی نہ ہو ئی اور میر ی سیا سی اپرو چ نہ ہو نے کے با عث مجھے ہر جگہ نظر انداز کیا گیا جس سے میر ی قوت بر داشت اب جو اب دے چکی ہے اگر مجھے انصا ف نہ ملا تو میںDEOآفس بھمبر کے سا منے خو د سوزی کر لو ں گی جسکی تما م تر ذمہ دا ری محکمہ تعلیم پر ہو گی انہو ں نے کہا کہ میر ا وزیرتعلیم آزا دکشمیر ،سیکر ٹری تعلیم اور ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر بھمبر سے مطا لبہ ہے کہ مجھے انصا ف مہیا کیا جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سر کا ری ملاز مین لو گوںکی خد مت اور وقت کی پا بندی کو اپنا شعار بنا ئیںکسی قسم کی کو تا ہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ملاز مین کے تمام جا ئز مطا لبا ت کو پو را کیا جا ئے گاان خیا لا ت کا اظہا ر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل نے تحصیل دفا تر کے دو رے کے دورا ن انجمن پٹو اریاں کے ضلعی صدر طا رق بیگ اور طا ہر محمود کی قیا دت میںملنے وا لے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چو ہدر ی طا لب حسین ،ایکسٹر ااسسٹنٹ کمشنر چو ہدر ی نذا کت حسین ،تحصیلدا ر بھمبر عیص بیگ ،نا ئب تحصیلدا ر را جہ نثا ر بھی مو جو دتھے ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرا ل نے کہا کہ چیف سیکر ٹر ی کی خصوصی ہدا یت پرضلع بھمبر کے تما م سر کا ری دفا تر کے آفیسرا ن و ملا زمین اپنی حا ضر ی کو یقینی بنا ئیںاور لو گو ں کے جا ئز مسا ئل کو تر جیح بنیادو ں پر حل کر یںاس سلسلہ میںکو ئی کو تا ہی بر دا شت نہیں کی جا ئے گی انہو ں نے پٹواریو ں کے دفا تر اور دیگر جا ئز مطا لبا ت کو حل کرو انے کی یقین دہا نی کروا ئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) دو بئی کے معروف تا جر چو ہدر ی سا جد محمود نے گز شتہ روز ڈسٹر کٹ لا ک اپ میں قید وزیر ما ل چو ہدر ی علی شا ن سو نی کے بھا ئی چو ہدر ی مظہر اقبا ل اور دیگر قید یو ںکے لئے پر تکلف کھا نے کا اہتما م کیااور جیل میںمقید قیدیو ںسے ملاقا تیں کیںانہو ں نے اپنی طر ف سے قید یو ں کی سہو لت کیلئے بر قی پنکھے دینے کا بھی اعلا ن کیا۔