نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو ہرا کر سیریز برابرکر دی

New Zealand, Pakistan

New Zealand, Pakistan

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سترہ رنز سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ پاکستان کی پوری ٹیماٹھارہ اعشاریہ پانچ اوورز میں 127رنز بناکر ڈھیر ہو گئی۔ کیویز نے پاکستان کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان شاہد خان نے آفریدی نے جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اور کیویز نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 33، شاہد آفریدی 28، سعد نسیم 19 ہی قابل ذکرب یٹسمین تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کیل ملز اور جیمز نیشام نے تین تین، اینٹن ڈیوش نے دو جبکہ میٹ ہنری اورڈینیل ویٹوری نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔