گجرات کی خبریں 5/12/2014

Gujarat

Gujarat

)6روزقبل پی ٹی آ ئی منگووال کے راہنماکی اغواء ہونے والی بیوی کوکنجاہ پولیس نے بازیاب کروالیا

گجرات (جی پی آئی)6روزقبل پی ٹی آ ئی منگووال کے راہنماکی اغواء ہونے والی بیوی کوکنجاہ پولیس نے بازیاب کروالیادوملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق 6روزقبل پی ٹی آئی منگووال کے راہنماندیم بٹ جلسہ میںاسلا م آبادگئے ہوئے تھے کہ ا نکی عدم موجودگی میںان کی بیوی مہنازبی بی کواغواء کرلیاگیااورجائے وقوعہ پرخون بکھراپڑاتھاشبہ کیاجارہاتھاکہ مہنازبی بی کوقتل کرکے ملزمان نعش بھی ساتھ لے گئے ہیں ایس ایچ اوکنجاہ ڈی ایس پی صدرسرکل گجرات راجہ صداقت علی بھی موقع واردات پر پہنچے اورانہوںنے جب بکھرے ہوئے خون کولیبارٹری سے ٹیسٹ کروایاتو پتہ چلا کہ یہ خون کسی انسان کا نہیں اوراس انکوائری کوڈی پی اورائے اعجاز احمدنے اپنے ہاتھ میںلے لیا اورکنجاہ پولیس کوحکم دیا کہ اس واقعہ میںملوث ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکرکے خاتون کو بازیاب کرایاجائے جس پرایس ایچ اوکنجاہ میاںتوصیف کی نگرانی میںانچارج چوکی منگووال چوہدری محمداشرف تارڑنے بڑے ڈرامائی اندازمیںریلوے روڈگجرات سے مہرمحمداکبر اورمحمدشبیرساکن جلالپورجٹاںکوگرفتارکرکے خاتون کوبازیاب کروالیاعلاقہ بھر کی عوام نے کنجاہ پولیس کی اس کارکردگی کوسراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیشوائے حضرت پیر محمد افضل قادری نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
گجرات (جی پی آئی ) عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیشوائے حضرت پیر محمد افضل قادری نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان اقدس میں خود ساختہ مبلغ جنید جمشید کی گستاخی کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دشمن رسول کی فورا گرفتار کر کے عبرتناک سزا دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ازواج مطہرات کی گستاخی درحقیقت گستاخی رسول ہے کیوں کہ ازواج مطہرات کی گستاخی کرنے والا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب اطہر کو زخمی کر کے حبیب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایذا پہنچاتا ہے اور سورة حزاب کی رو سے لعنتی اور واجب اولقتل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گستاخی ازواج مطہرات کی سزا سخت اور عبرت ناک بنانے کی ضرورت ہے اور اس جرم پر بھی 295/Cکا اطلاق ہونا چاہیے ‘ انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کی گستاخی کے بعد معافی کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیوں کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی گستاخی خالصتا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی ہے جس کے بارے میں قیامت کے روز حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ام المومنین رضی اللہ عنہا خود فیصلہ کریں گی ‘ حکمرانوں اور عوام کو معافی دینے کا کوئی حق نہیں ہے ۔
۔۔
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے ضلع کے مختلف علاقوں میں گیارہ کروڑ68 لاکھ روپے سے ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی ہے
گجرات (جی پی آئی )ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے ضلع کے مختلف علاقوں میں گیارہ کروڑ68 لاکھ روپے سے ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی ہے ۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر علی ‘ ایکسین پبلک ہیلتھ محمد افتخار ‘ڈی او روڈز علی نواز خان ‘ ڈی او پلاننگ شاہد اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔کمیٹی نے جن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے ان میں چوبیس قبرستانوں کے گرد چار دیواری اور جنازہ گاہ تعمیر کی جائینگی ‘ منصوبے پر 2 کروڑ 65 لاکھ روپے لاگت آئیگی ‘ حکومت پنجاب نے پراجیکٹ کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ کمیٹی نے پی پی 110 کی 16 یونین کونسلوں میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کیلئے 5 کروڑ روپے’ کچہری روڈ سے عزیز بھٹی ہپستال تک سڑک کے دونوں جانب ٹف ٹائل لگانے کیلئے 2 کروڑ روپے ‘ رحمان شہید روڈ کے گرد ٹف ٹائل لگانے اور نالوں کی تعمیر کیلئے 80لاکھ روپے ‘راجے پھاٹک تا جی ٹی روڈ سڑک کی تعمیر کیلئے 20لاکھ روپے ‘ بھمر روڈ تا ائیر پورٹ کی سڑک کی تعمیر کیلئے 30 لاکھ روپے ‘ تریچھاں لنک روڈ کیلئے 45 لاکھ روپے کی منظوری دی ‘ اسی طرح رام تلائی چوک کے دونوں اطراف سلپ روڈ تعمیر کی جائینگی ‘ جن پر 28 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبہ جات کی مقررہ مدت میں ہر حال میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔ معیاری میٹریل کے استعمال پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ اہل گجرات میں اپنے شہر کو خوبصور ت بنانے کا بہت جذبہ موجود ہے

گجرات(جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ اہل گجرات میں اپنے شہر کو خوبصور ت بنانے کا بہت جذبہ موجود ہے ، خوبصورت گجرات پراجیکٹ کے لئے جہاں حکومت پنجاب نے فنڈز فراہم کئے ہیں وہیں یہاں کے شہریوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت اس پراجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لئے دل کھول کر خرچ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اصغر آباد کے قریب چوک حاجی غلام حسین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوک کی حال ہی میں تزئین و آرائش کی گئی ہے جس کے تمام اخراجات ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اصغر تیل والا نے برداشت کئے ہیں جبکہ اس موقع پر اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری رضا علی وڑائچ، ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اشرف ریحانیہ، سنیئر صحافی راجہ طارق محمود، صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے حکومت پنجاب نے گجرات کی ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے جس میں 92ایکٹر رقبہ پر گوجرانوالہ ڈویژن کا سب سے بڑا شہباز شریف پارک، ، نواز شریف میڈیکل کالج، سٹرکو ں کی تعمیر ، شاہین چوک میں اوور ہیڈ برج اور دیگر پراجیکٹ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں گوجرانوالہ اور لاہور کی طرز پر ڈویلمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے حکومت پنجاب کو خط لکھا ہے اور اسکی منظوری کے بعد شہر کی ترقی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو اسکے بورڈ میں شامل کیا جائے گا۔ ڈی سی او نے جی ٹی روڈ کی خوبصورتی اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر گجرات کے صاحب ثروت افراد اور چیمبر آف کامر س کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ لوگ جو منصوبہ شروع کرنا چاہیں اسکے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں انہیں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کے مطابق سیلاب کے دوران ہلاک ہونے یا پانی میں بہہ جانے والے جانوروں کے عوض متاثرین کو مویشی

گجرات(جی پی آئی ) وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کے مطابق سیلاب کے دوران ہلاک ہونے یا پانی میں بہہ جانے والے جانوروں کے عوض متاثرین کو مویشی دینے کے لئے تقریب آج دوپہر بارہ بجے ظہور الہی اسٹیڈیم گجرات میں ہوگی جس کے مہمانان خصوصی وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی منشااللہ بٹ، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ہوں گے ۔ تقریب میں ضلع بھر کے ارکان اسمبلی ، سرکاری افسران اور معززین بھی شرکت کریں گے۔ ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز کے مطابق ضلع بھر میں 71افراد کے 111مویشیوں کے نقصانات کی تصدیق ہوئی تھی اور حکومت متاثرین کو ہر بڑ ے جانور کے بدلے 2چھوٹے جانور دے گی۔
۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف مہم کے دوران اے سی میاں اقبال مظہر نے کریک ڈائون

گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف مہم کے دوران اے سی میاں اقبال مظہر نے کریک ڈائون کے دوران 9گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے جن افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے ان میں گوشت فروش، پھل اور سبزی فروش صغیر احمد، علی رضا، دوکاندار چاند بٹ، فتح محمد ، الیاس، صدیق، مظہر اقبال، رضوان، اور ثاقب علی شامل ہیں۔ دریں اثنا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گرانفروشوں کے خلاف موثر کاروائی پر اے سی میاںاقبال مظہر کی کارکردگی کو سراہا ہے ا ور دیگر پرائس مجسٹریٹس کوہدایت کی ہے کہ وہ بھی اپنے علاقوں میں اچانک چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیں اور گرانفروشوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔