شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالا 4 نابینا افراد کا خاندان امداد سے محروم

Family

Family

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں مقیم شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والا خاندان جس میں خاتون سمیت چار افراد نابینا ہیں۔ ان افراد کو شناختی کارڈ میں دہرے پتے درج ہونے کی وجہ سے راشن اور دیگر سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندان جس میں تین افراد اور ایک خاتون نا بینا ہیں اس خاندان کو ڈبل ایڈریس کی وجہ سے نہ تو راشن مل رہا ہے اور نہ ہی موبائل سیم کے ذریعے رقم مل سکی ہے۔

ان افراد کو فلاحی اداروں کی طرف سے جو تھوڑی امداد مل رہی ہے وہ کافی ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے علاقے میں واپس جانا ہے۔ موسم تبدیل ہونے اور ناکافی سامان کی وجہ سے ان پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔