اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک نے جسٹس سردار رضا خان سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔
سردار رضا خان آئندہ پانچ سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔حلف کے بعد صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کو کیا چیلنجز درپیش ہیں؟ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے مختصراً جواب میں کہا کہ سب چیلنج ہی چیلنجز ہیں،میڈیا سے بعد میں تفصیل سے بات کروں گا۔مزید سوال پر چیف الیکشن کمیشنر کا کہنا تھا کہ مجھے جانے تو دیں،جو اختیارمیں ہوگا سب کچھ کروں گا۔