کراچی اور حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قیام سے شہری سندھ میں تعلیم پروان چڑھے گا۔ ارشد یوسف

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش لینگویج کیفے ملیر کھو کھرآپار کے سر ارشد یوسف نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں یونیورسٹی کا قیام ایک احسن قدم ہے یونیوسٹی کے قیام سے شہری سندھ میں تعلیمی میدان میں انقلاب برپا ہوگا اس سے نہ صرف کراچی اور حیدرآباد کی تعلیمی شرح میں اضافہ ہوگا بلکہ پورے پاکستان کی تعلیم پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے کیونکہ کراچی اورحیدرآباد میں یونیوسٹی کا قیام متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے فکر و فلسفہ اور تعلیم سے محبت کی عکاسی کرتا ہے

ان کی اس مثبت سوچ سے پاکستان تعلیمی میدان میں کافی ترقی کریگا ارشد یوسف نے کہاکہ ان کے اس انقلابی اقدام سے دوسرے لیڈروں کے لئے مشعل راہ ہوگا انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے قیام سے شہری سندھ کے طلباء و طالبات مستفید ہوسکے گی جو کہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے ارشد یوسف نے کہاکہ ہمیں ایسے سیاسی رہنمائوں کے ضرورت ہے جو ملک سے غربت کا خاتمہ کرکے تعلیم کو عام کرنے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔