کراچی: حساس یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے دن بھی جاری ہے۔

شہر قائد کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے دن جاری ہے۔ مہم کے دوران دو لاکھ 72 ہزار 745 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے پہلے دن گڈاپ ٹائون کی یوسی فور، ریڑھی، لانڈھی اور بن قاسم میں پہلے دن مہم معطل گئی تھی۔ آج ان یونین کونسلوں میں بھی مہم جاری ہے۔

تین روزہ مہم گڈاپ ٹائون کی یونین کونسل نمبر 4،5 اور 8 بلدیہ ٹائون کی یونین کونسل نمبر 2، اورنگی کی یونین کونسل نمبر 7، سائٹ ٹائون کی یونین کونسل نمبر 9، لیاقت آباد ٹائون کی یونین کونسل نمبر 2 ، بن قاسم کی یونین کونسل نمبر 2 ، لانڈھی کی یونین کونسل نمبر ایک اور دو اور کورنگی کی یونین کونسل نمبر تین میں چلائی جا رہی ہے۔

ان حساس یونین کونسلوں میں گزشتہ مہم کے دوران دس ہزار سے زائد بچے والدین کی جانب سے انکار کے باعث انسداد پولیو قطرے سے محروم رہے۔