پی آئی اے کیلئے 16 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں پی آئی اے کو درپیش مالی مشکلات پر غور کیا گیا۔

ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کو 50 ارب روپے کا پیکج دینے کی تجویز دی جس کا مقصد قومی ایئر لائن کے بیڑے میں ڈرائی لیز کی بنیاد پر 15 نئے طیارے شامل کرنا ہے۔

تاہم ای سی سی نے پہلی قسط کے طور پر 16 ارب روپے سے زائد کا پیکج منظور کر لیا۔ پی آئی اے کو یہ رقم ایکویٹی کے طور پر دی جائے گی۔ پی آئی اے کو دوسری قسط جاری کرنے سے پہلے جاری کردہ فنڈز کے استعمال کے تجزیئے کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ان لینڈ کنٹینر کارگو ٹرمینل کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔ اضافی ٹرمینل کے قیام سے برآمد کنندگان کو سہولت ہو گی۔

ای سی سی نے ایس این جی پی ایل کو 30 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل این جی کی درآمد اور گیس پائپ لائن منصوبوں پر کام جاری ہے۔