برسلز (جیوڈیسک) بیلجیئم نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کی پارلیمان میں فلسطین کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلے کے بعد حکومت فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے میں دیر نہیں کریگی۔
دوسری جانب بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کی خودمختاری کو تسلیم کروانے کیلیے عرصہ دراز سے کوششیں کر رہے ہیں تاہم اس سلسلے میں ایک قرارداد جلد پارلیمان میں بحث کیلیے پیش کی جائیگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سویڈن اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔