کارکن پریشان نہ ہوں، جلد قوم کے ساتھ ہوں گا: طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

ہیوسٹن (جیوڈیسک) امریکی شہر ہیوسٹن میں طاہرالقادری کے ذاتی معالج ڈاکٹر منصور نے بتایا کہ ہائی بلڈ پریشر کے باعث فوری انجیو گرافی نہیں کی جا سکی۔

طاہرالقادری نے کہا کہ کارکن پریشان نہ ہوں وہ جلد صحت یاب ہو کر قوم کے ساتھ ہوں گے۔

نظام بدلنے کی جدوجہد جاری رہے گی اور سیاسی جنگ کو انجام تک پہنچائیں گے وہ دن دور نہیں جب استحصالی نظام کا خاتمہ کر دیں گے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ پیر یا منگل کو ڈاکٹر بتائیں گے کہ انجیوگرافی کب ہو گی ۔