کوئٹہ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کےقائدین کنٹینر پر چڑھ کر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے قائدین کا جھوٹ آخر پکڑا جاتا ہے،تحریک انصاف نے 19 حلقوں میں انتخابی حوالے سے شکایات درج کرائی تھیں۔
سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات کاحل نکالیں گے، (ن)لیگ کی بلوچستان میں اکثریت تھی اور اب بھی ہے، اتحادی جماعتوں سے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کر لیے جائیں گے۔