اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد کے تہہ خانے میں آگ بھڑک اٹھی، جسے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بجھایا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے تہہ خانے میں واقع گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پارلیمنٹ لاجز کے اس گودام میں لگی جہاں فرنیچر اور کارپٹس وغیرہ رکھے گئے تھے، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔