مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ’اسرائیل اور بھارت پاکستان میں شدت پسندوں کو پرموٹ کر تا ہے ‘ حکمرانوں کی انتہا پسندی پر ایکشن کی بجائے خاموشی ملک کے مستقبل پر بھی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے’پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی امن دشمن قوتوں سے خطرات لا حق ہو چکے ہیں ‘باقاعدہ منصوبہ بندی اور سازش کے تحت پاکستان میں بھی داعش جیسی عالمی دہشت گردتنظیم بھی اپنی جڑ یں پھیلا رہی ہے’ملک میں اتحاد ویکجہتی کے ذریعے ہی امن اور پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میںملایا جا سکتا ہے ۔ ہفتے کے روز جعفریہ کالونی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم پاکستان کو امن محبت اور بھائی چارہ کا گہوار ہ بنانا چاہتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ امن اور محبت کی بات کی ہے لیکن بد قسمتی سے جہاں بہت سے بیرونی قوتیں پاکستان میں امن کی بجائے دہشت گردی اور افر تفری چاہتی ہے وہی ان ملک دشمن قوتوں کے کچھ آلہ کار پاکستان کے اندر بھی کام کر رہے ہیں جن کی وجہ سے ملک میں انتہا پسندی اور شدت پسندی کو فروغ مل رہا ہے مگر ان سے نمٹنے کیلئے حکو مت کی جو ذمہ داری ہے وہ اسکو پورا کر نے میں ابھی تک مخلص نظر نہیں آتی جسکی وجہ سے ملک میں مزید خطرات پیدا ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ،اسرائیل اور انڈیانے ہمیشہ پاکستان میں شدت پسندوں کو پرموٹ کیا ہے اور یہ تینوں ملک پاکستان میں امن نہیں چاہتے اور دنیا میں اسلام کے خوبصورت چہرے کو انتہا پسندی کے ذریعے داغدار کرناان کا مشن ہے لیکن ہم اتحاد ویکجہتی کے ذریعے انکی تمام سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں ۔ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء تکفیریت کو بے نقاب کریں اور سادہ لوح مسلمانوں کو ان کے چنگل سے آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اور سب کو کافر اور خود کا مسلمان کہنے والے قاتل اور دہشت گردوں کو جہاد اور اسلام کانام بدنام کر نے سے روکیں ۔ …………………………. ……………………………
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بیرون ملک دورہ مکمل کر نے کے بعد طن واپسی اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بیرون ملک دورہ مکمل کر نے کے بعد طن واپسی۔ تفصیلات کے مطابق راجہ ناصرعباس جعفری ایران کے شہر قم المقدسہ میں تکفیریت کیخلاف عالمی کانفرنس میں شرکت ‘ مختلف اسلامی رہنماوُں سے ملاقا توں اور قم مقدس،تہران اور مشہد مقدس میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے بعد وطن واپس پہنچے تو ایئر پورٹ پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں علامہ اصغر عسکری، اختر حسین ،ملک اقرار حسین ،علامہ ضیغم عباس سمیت دیگر نے انکا شاندار استقبال کیا ہے۔