اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں موسم ابر آلود ہے، گلگت بلتستان میں خشک موسم کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن میں سوات، چترال، کالام، مالم جبہ اور شانگلہ سمیت بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ جس سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں کئی روز خشک سردی کی وجہ سے موسمی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں جس سے بچے اور خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آج رات مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔