عمران خان مقدس ایام میں احتجاج سے گریز کریں ،چہلم امام حسین کے موقع پر شہر کراچی میں احتجاجی کال واپس لیا جائے :نور محمد انگریز

Imran Khan

Imran Khan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ہنماء سابق مشاورتی کونسلر بلدیہ عظمیٰ کراچی نور محمد انگریز نے اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے کہا ہے کہ وہ ملک میں فرقہ ورانہ سیاست کو پھیلانے سے گریز کریں مقدس ایام میں احتجاج سے گریز کیا کریں اور حضرت امام حسین کے چہلم کے منوقع پر شہر کراچی میں احتجاجی کال کو واپس لیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماء نور محمد انگریز نے پہلوان گوٹھ کے عمائدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پاکستان میں جمہوریت کو کمزور اور جمہوری اداروں کو غیر مستحکم کرنے کی اپنی پالیسی ترک کردے جمہوریت کی بقا ء اور اسے پروان چڑھانے کے لئے ہماری قائد شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان قربان کردی

پیپلز پارٹی میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹوں کا ایک بھی جب تک زندہ ہے ہم ملک میں جمہوری نظام کو غیر مستحکم نہیں ہونے دیںگے پیپلز پارٹی کے رہنماء نور محمد انگریز نے تحریک انصاف کے رہنمائوں سے کہاکہ وہ امام حسین کے چہلم کے موقع پر شہر میں احتجاج اور دھرنے سے با ز رہیں ورنہ شہر کراچی کے غیور عوام ہر گلی اور محلے میں عمران خان کے خلاف مظاہرہ اور ان کا پتلا نذر آتش کرینگے نور محمد انگریز نے کہاکہ اگر عمران خان نے 12 دسمبر کو کراچی میں ہڑتال اور دھرنے کی کال واپس نہ لی تو پہلوان گوٹھ گلستان جوہر میں عمران خان کے خلاف مظاہرہ کیا جائیگا اور عمران خان کا پتلا بھی نذر آتش کیا جائیگا۔