ٹیکساس (جیوڈیسک) سپر ہیرو ”بیٹ مین” کی انیس سو تریسٹھ ماڈل گاڑی ایک لاکھ سینتیس ہزار ڈالر میں نیلام ہو گئی۔
گاڑی توقع سے کم قیمت میں فروخت ہوئی۔ گاڑی امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں نیلام کی گئی ، نیلام گھر کو کار کے پانچ لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے کی توقع تھی۔
گاڑی بیٹ مین کے ایک مداح فورسٹ رابنسن نے ایک دوست کے ساتھ بنائی تھی ۔ اس نے انیس سو چھپن میں بنی گاڑی کو تین برس میں تیار کیا ۔ اس میں تھری ٹو فور راکٹ انجن لگا ہے۔
اس کار کو دو ہزار تیرہ میں ٹوائے کار ایکسچینج نے خریدا اور مرمت کے بعد اسے رواں برس ہونے والی سیکرامینٹو کار شو میں دوڑایا۔