مستقل فوجی اڈہ قائم کرنے کیلئے برطانیہ کا بحرین سے معاہدہ

Military Base

Military Base

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ نے خلیج میں مستقل فوجی اڈہ قائم کرنے کیلئے بحرین سے معاہدہ کیا ہے۔

جس کےمطابق برطانیہ منا سلمان بندرگاہ میں ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ سے فوجی اڈہ تعمیر کرے گا۔

1971 کے بعد برطانیہ پہلی بار مشرق وسطیٰ میں اپنا مستقل فوجی اڈہ بنائے گا۔ اس سے پہلے امریکا قطر میں جبکہ فرانس متحدہ عرب امارات میں فوجی اڈہ بنا چکے ہیں۔