سندھ حکومت نے مالی بے ضابطگیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے: آڈیٹر جنرل

Sindh Government

Sindh Government

اسلام آباد (جیوڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سندھ حکومت کے بارے میں 14-2013 کی بجٹ آڈٹ رپورٹ حاصل کر لی۔

آڈیٹر جنرل نے گزشتہ مالی سال میں سندھ حکومت کی کارکردگی کوانتہائی ناقص قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے مالی بے ضابطگیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے کوئی محکمہ بھی مالی بے ضابطگی سے پاک نہیں جبکہ رپورٹ کیلئے 450 صفحات بھی کم پڑ گئے۔

ٓڈیٹر جنرل کے مطابق سندھ حکومت بیشتر محکموں کے اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کر سکی۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے کروڑوں روپے کے اخراجات کی تفصیلات نہیں دیں۔ صوبے میں تقرریوں اور تبادلوں میں بھی بے ضابطگیاں رہیں جبکہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بھی کچھ نہیں کیا۔