رائے ونڈ (جیوڈیسک) جاتی امرا رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں تحریک انصاف کے فیصل آباد میں ہونے والے احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا۔
عمران خان ملک میں تشدد کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں جبکہ ہم اس طرح کی سیاست کے روادار نہیں ہیں اور اس سے بچنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن کسی صورت اشتعال میں نہ آئیں اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔