لاہور (جیوڈیسک) لاہورمیں پنجاب یونیورسٹی کے قریب سے 2 دن کی بچی ملی ہے، جسے تشویش ناک حالت میں سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ اس کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ پولیس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی بیرونی دیوار سے ملحقہ گرین بیلٹ پر کچھ مزدور کھدائی کا کام کر رہےتھے۔
اسی دوران انہیں گرین بیلٹ پر مٹی میں دبی 2 دن کی بچی نظر آئی، اسی دوران راہگیر بھی وہاں جمع ہو گئے جنہوں نے ریسکیو حکام کو اطلاع دی۔
ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو تشویش ناک حالت میں سروسز اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔