فیصل آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی رہنماوں کے ساتھ مشاورت کے بعد آٹھ دسمبر کو فیصل آباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے احتجاج میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں کو شریک ہونے کی اجازت دیدی ہے۔
تحریک انصاف کے ا حتجاج کی حمایت کر دی، عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل نے تحریک انصاف کے احتجاج کی حمایت کر دی۔
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج میں شریک ہو گی۔