ہریانہ (جیوڈیسک) انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارتی مسلمانوں اور کشمیری طلبا پر مسلسل عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔
انتہا پسند و ہندو جماعتیں بھارتی تعلیم اداروں میں پڑھنے والے کشمیری طلبا کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہیں تازہ واقعے میں بھارتی ریاست ہریانہ کے کالج میں انتہا پسند ہندوؤں نے تشدد کر کے دس سے زائد کشمیری طلبا کو زخمی کر دیا۔
میڈیا کے مطابق ہندو طلبا نے پہلے کالج کی کینٹین میں کشمیری طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا پھر باہر سے مزید مسلح ہندو بلا لئے۔ کشمیری طلبا جان بچانے کیلئے بھاگے تو انتہا پسند ہندوؤں طلبا نے انہیں راستے میں پکڑ کر مارا۔
اس سے پہلے مارچ میں میرٹھ کی سوامی وویکانند سو بھارتی یونیورسٹی میں کرکٹ میچ کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے پر 67 کشمیری طلبہ کو نکال دیا گیا جبکہ دہلی کی شاردا یونیورسٹی میں بھی کشمیری طلبا کے خلاف کارروائی کی گئی۔