لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے پنجاب کے گھی اور خوردنی تیل کے کارخانوں کو گیس فراہمی بند کر دی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس فراہمی ترجیح ہے۔
پاکستان بناسپتی گھی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے گیس معطلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2008ء میں معاہدہ طے ہوا تھا کہ موسم سرما میں پچیس فیصد گیس فراہم کی جائے گی۔
ایک ہفتے میں سپلائی بحال نہ ہوئی تو تیل اور گھی کے بحران اور قیمتیں میں اضافے کا خدشہ ہے۔