فیصل آباد میں پیر کو ہر صورت احتجاج ہو گا، شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک پر امن تحریک ہے،فیصل آباد میں پیر کو ہر صورت احتجاج ہو گا۔

ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کل 3.30بجے گھنٹہ گھر چوک فیصل آباد پہنچیں گے، مذاکرات کے حوالے سے حکومتی سنجیدگی ایک سوالیہ نشان ہے۔

تحریک انصاف مذاکرات کے ساتھ احتجاج جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ نہ ہوتو حکومت اپنی بات سے مکر جاتی ہے، جن معاملات پر اتفاق ہو چکا تھا، حکومت ان معاملات سے آگے بڑھے۔

دھاندلی کی تحقیقات کے لئے با اختیار عدالتی کمیشن چاہتے ہیں، تحریک انصاف کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرے گی۔