امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس پر دل کا دورہ، اسپتال منتقل

Sheikh Abdul Rahman

Sheikh Abdul Rahman

جدہ (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کو گزشتہ روزدل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان ذرائع نے کہا کہ شیخ عبدالرحمان السدیس کو دل کا دورہ نماز مغرب کی ادائیگی کے دوران پڑا۔

تاہم انھوں نے اس کیفیت میں بھی نماز کی امامت جاری رکھی حالانکہ اس دوران انکی آواز اور سانس انکا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ انکا علاج جاری ہے۔