نیویارک (جیوڈیسک) امریکی باکس آفس پر راج ہے ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون کا، جس نےاب تک دو کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ ہنگر گیمز سلسلے کی نئی فلم نے مزید ساٹھ لاکھ ڈالر کما لیے اور باکس آفس پر سرفہرست ہے۔
فلم کا مجموعی بزنس دو کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر ہوگیا ہے، گزشتہ سال انہی تاریخوں میں ریلیز ہونے والی فلم کیچنگ فائرز نے تین کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا، جو موکنگ جے سے کہیں زیادہ ہے لیکن ویک اینڈ پر امید کی جارہی ہے کہ ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون مزید دو کروڑ سے تیس لاکھ تک کما لے گی۔